تازہ تر ین

’حیدرآباد کنگزمین کا کپتان ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے‘

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا جانے والا 226 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے اچھا پچ تھا جبکہ باؤنڈری سائز بھی چھوٹا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کا کپتان مارنس لبوشین ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے، نہ اس کی بولنگ میں کوئی پرفارمنس ہے نہ بیٹنگ میں، مینجمنٹ کوسوچنا چاہئے تھا کہ کس کو کپتان بنائیں، صائم ایوب تھا اور دیگر کرکٹرز تھے، شرجیل نے پانچویں نمبر پر آکر 50 اسکور کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مینجمنٹ کو چاہئے کہ شرجیل کو پروموٹ کریں، شرجیل اچھا پلیئر ہے، 3 سال بعد آیا ہے، مگر اس کے کھیل سے ایسا لگ نہیں رہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain