اس طرح کی خفیہ فنڈنگ پالیسی سازی پر اثر انداز ہو سکتی ہے،ماہرین
اوپن اے آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے متعلق ایک تنظیم کو خفیہ طور پر فنڈنگ دی۔
رپورٹس کے مطابق ’پیرنٹس اینڈ کڈز سیف اے آئی کولیشن‘ نامی گروپ کو دی جانے والی اس مالی مدد کے بارے میں دیگر تنظیموں کو پہلے آگاہ نہیں کیا گیا، جس پر شفافیت سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
کچھ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں اس فنڈنگ کا علم بعد میں ہوا، جس کے بعد بعض اراکین نے احتجاجاً گروپ چھوڑ دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خفیہ فنڈنگ پالیسی سازی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اوپن اے آئی اور اس تنظیم نے بچوں کے لیے مضبوط اے آئی قوانین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔





































