علی رامے:پنجاب میں گندم سیزن کی آمد کے ساتھ ہی صوبے میں گندم خریداری مہم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
صوبائی کابینہ نے گندم پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے، جبکہ گندم کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی خریداری کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے پی ایس آئی ڈی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سرپلس اور خسارے والے اضلاع کے درمیان گندم کی منتقلی کا بھی جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
حکام نے گوداموں اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ آر ایف پیز بھی کھول دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی خریداری کا آغاز 8 اپریل سے متوقع ہے۔





































