لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہیکہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیںرکھنے والے بدترین خوارج نیکیا، افغان وزارت خارجہ کی جانب سیکوہاٹ حملیکی مذمت کافی نہیں، افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا۔وزارت اطلاعات نیکوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعیکی مذمت کرتے ہوئیکہا ہیکہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب یا جواز نہیں، افغان طالبان کے ترجمان کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہیکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنیکے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغان طالبان دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہیکہ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملیکی مذمت کافی نہیں،افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا، ہم مذاکرات کے نام پر اپنے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔وزارت اطلاعات نے مزیدکہا ہیکہ پاکستان عوام اورخودمختاری کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت ہر ضروری قدم اٹھائیگا، پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دبا ڈالیکہ وہ اس خطرے کے پورے خطے میں پھیلنے سے قبل فیصلہ کن کارروائی کریں۔
بریکنگ نیوز
- ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
- اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی شہری کو پھانسی
- پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا’ صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
- کوہاٹ’ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل’ تمام دہشت گرد ہلاک ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
- بلوچلساتان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک
- بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں اپنا مذاق بنا بیتھے خواجہ آصف
- اسحاق ڈار’ عباس عراقچی میں رابطہ’ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
- کوئٹہ’گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق
- پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کر دار ادا کرے گا:افغان طالبان
- جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ
- جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شر وع کر رہی ہے
- PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک
- کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نیکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
- روس پر امریکی پابندیاں
- نواز شریف سے ناران میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران ملاقات کررہے ہیں۔
- دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج
- PTIاحتجاج اٹک پل موٹرویز جی ٹی روڈ بند کرنے کامنصوبہ
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
