Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے خصوصی اجلاس

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )آج الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالخلافہ اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی ۔صدارت چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران جناب نثاراحمد درانی ، جناب شاہ محمد جتوئی ، جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی ۔1۔ صوبہ پنجاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو ڈرافٹ الیکشن شیڈول بھیج دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کی تعیناتی کے لئے فہرستیں مانگ لی گئی ہیں تاکہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا تعیناتیاں کر سکے ۔ مزید یہ کہ پنجاب صوبائی حکومت جلد ازجلد ڈرافٹ الیکشن شیڈول پر ردعمل دے ۔2۔ وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئیالیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ البتہ وفاقی دارالخلافہ ترمیمی آرڈیننس 2026 کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔لہذا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ مذکورہ بالا آرڈیننس کے مطابق قانون سازی کی منظوری قائمہ کمیٹی دے چکی ہے ۔لہذا اس منظوری کیمطابق قانون سازی کا عمل فوری طور پرمکمل کیا جائے۔ اگر اس سلسلیمیں قانون سازی نہیں کی جاتی تو الیکشن کمیشن موجودہ مقامی حکومت کے قانون وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے مطابق الیکشن کروا دے گا۔3۔ کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تمام کنٹونمنٹس میں حلقہ بندی کاعمل مکمل کر لیاہے۔ الیکشن کمیشن کنٹونمنٹس میں انتخابات کروانے کے لئیتیار ہے ۔ البتہ کنٹونمنٹ ایکٹ 2023 کے سیکشن 19-D(2)کے تحت وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹس میں انتخابات کروانے کی درخواست کرنی ہے جوکہ الیکشن کمیشن کی یادہانیوں اور چیف الیکشن کمشنر کی وزیراعظم پاکستان کو تحریر کردہ چٹھی کیباوجودمذکورہ بالا درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے سلسلیکوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ ایک حتمی چٹھی وزارت دفاع کو لکھی جائے اگر اس پر کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہ ہوا تو الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کے سلسلیمیں مناسب فیصلہ کرے گا۔4۔ صوبہ خبیر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کیحوالے سیالیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نیصوبہ کے23اضلاع میں حلقہ بندی کاعمل مکمل کردیا تھا جبکہ 7 میں جاری تھا۔ اس دوران صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کی سیکشن 6(5)(E)میں ترمیم کی اورویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز And Neighborhood) (Villageکی حلقہ بندی کے لئے تھریش ہولڈ(Thresh hold) 5000-15000سیبڑھا کر40000-30000 کر دیا ۔ جوکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے 9th شیڈول میں دی گئی ، ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈکونسلز کی تعداد کے مطابق نہیں ہے ۔اگر ترمیم شدہ تھریش ہولڈ پر عمل کیا جائے تو نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندی ممکن نہیں کیونکہ ویلج ہوڈ کونسلوں کی تعداد اور ترمیم شدہ Thresh hold آپس میں مطابقت نہیں رکھتے ۔ اس پر صوبائی حکومت کو کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت کرے اور مذکورہ بالا ایکٹ کےSchedule 9th میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلوں کی تعداد میں مناسب ترمیم کر ے تاکہ الیکشن کمیشن صوبے میں حلقہ بندی اور الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ۔ صوبائی حکومت کے کوئی اقدام نہ اٹھانے پر کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ اور الیکشن کمیشن اس سلسلیمیں مناسب فیصلہ کرے گا۔5۔ صوبہ بلوچستان کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں کی معیاد 8فروری 2027 کوختم ہوگی ۔ البتہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فیڈرل آئینی عدالت کے حکم کے باوجودممکن نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نیعدالتی حکم کے مطابق حلقہ بندی کا عمل مورخہ 21مئی 2026 کو مکمل کر لیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو 2اضلاع میں تقسیم کر دیا جس کی حد بندی کی تفصیل اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن کو مہیا نہیں کیا گیا ۔ اور صوبائی حکومت کا اس سلسلیمیں ردعمل بالکل سست ہے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت کو تحریر کیا جائے کہ وہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی فوری مکمل کرے ۔ اور عدالتی حکم کی تعمیل یقینی بنائے۔6۔ سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بروقت انتخابات کے انعقادکے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اوردفتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے

      آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.