اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ
کردیں گے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ایسی سوچ والے لوگوں کی بھی ہم نسلیں تباہ کردیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں، پاک فوج کے شہدا کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ کر جوتوں کے سول بنائیں گے، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کہہ رہا ہوں کہ نسل تباہ کردیں گے، ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایا کرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی روزمیں کارکردگی دکھنا ہوگی، میں آپ کو ہرماہ کارکردگی سے آگاہ کروں گا، ہوسکتا ہے کہ دہشتگردی تھوڑی اٹھے، ہمارے لیے ایک سواسی دن بہت اہم ہے، یہ پارٹ ون ہے اورپارٹ فائیو بھی ہوسکتا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ لیڈرزکی حالت دیکھیں کھڑے ہونہیں سکتے انگریزی بول نہیں سکتے، کہتے ہیں کہ لیڈر کو جنگ پر بریفنگ دی وغیرہ، اگر ابھی کابینہ نہ چل سکی تو کے پی میں اورلوگ آئیں گے، چھ سو آدمیوں کے ساتھ آپ نکلے تھے۔
بریکنگ نیوز
- شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں عالمی قانون و ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی
- محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
- ڈھائی لاکھ روپے میں 3منٹ کی دنیا کی مہنگی ترین واٹس ایپ کال
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، بیماری کے بہانے عدم پیشی پر سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز
- حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ سپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
- اسلام آباد، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
- لوکل کمیشن مقرر کرنے کیخلاف دائر آئینی درخواست خارج
- پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کی قیمتوں میں 45 فیصدتک اضافے کا اعلان کسانوں کیلئے بڑا معاشی جھٹکا
- پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑاکتاب میلہ کل شروع ہوگا
- کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ان کے کزن اور فرید خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- حیدر آباد:دیہاتی خواتین صاف پینے کا پانی فلٹریشن پلانٹ سے لینے کے بعد گھروں کو لوٹ رہی ہیں۔
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
- پنجاب حکومت نے پوٹھار میں 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی
- پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرامریکہ میں تحقیقی دورے کے لیے موبیلیٹی گرانٹ کے لیے منتخب
- آذربائیجان سکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے 37افراد کو گرفتار
- چلڈرن ہسپتان نرسری میں بد انتظامی ایک وارمر پر 3 سے 4 نومولود رکھنے کا انکشاف
- خیبر پختونخوا کے شہریوں کا صوبے میں گورنر راج ‘ ایمرجنسی کا خیرمقدم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر قمر حسین اوباکو پاکستان کی ثقافت پر کتاب پیش کر رہے ہیں۔
- باکو:سکول میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
