Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لوکل کمیشن مقرر کرنے کیخلاف دائر آئینی درخواست خارج

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے ہرجانے کے دعوے میں لوکل کمیشن مقرر کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست خارج کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج شیخوپورہ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے اعظم علی کی آئینی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ لوکل کمیشن مقرر کرنا عدالت کا اختیار ہے اور محض لوکل کمیشن کی تقرری سے کسی فریق کے حقوق متاثر نہیں ہوتے، فریقین کو لوکل کمیشن کی رپورٹ پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر مقدمے کے اپنے مخصوص حقائق اور تقاضے ہوتے ہیں، اس لیے لوکل کمیشن کی تقرری اور اس کے ذریعے تحقیقات کا دائرہ کار مقدمے کی نوعیت کے مطابق طے کیا جاتا ہے، دو مختلف دعوئوں میں لوکل کمیشن کی تحقیقات کے مقاصد اور دائرہ کار بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ راستے کی بندش، متبادل راستے کی موجودگی اور سرکاری کھال سے متعلق حقائق کی جانچ کے لیے لوکل کمیشن کا معائنہ درست اقدام ہے، ایسے معاملات میں موقع کا معائنہ عدالت کو حقائق سمجھنے اور تنازعے سے متعلق شواہد حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے، لوکل کمیشن کی تقرری بذاتِ خود کسی فریق کے خلاف حتمی فیصلہ نہیں ہوتی۔ اگر کسی فریق کو لوکل کمیشن کی رپورٹ پر اعتراض ہو تو وہ متعلقہ قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنا موقف پیش کر سکتا ہے، ماتحت عدالتوں کے اختیاراتِ صوابدید میں بلاوجہ مداخلت نہیں کی جاسکتی، عدالتوں کو مقدمات کے حقائق اور حالات کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، لہذا محض اختلاف کی بنیاد پر ان کے ہر حکم میں مداخلت مناسب نہیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار حتمی حکم جاری ہونے کے بعد کسی اعلی عدالتی فورم سے رجوع کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.