لاہور (جنرل رپورٹر) چلڈرن ہسپتال لاہور کی نرسری میں بدانتظامی، ایک وارمر پر3 سے4 نومولود بچے رکھنے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور کے نرسری وارڈ میں مریض بچوں کی غیر معمولی تعداد، طبی عملے کی مبینہ شدید کمی اور ناکافی سہولیات کے باعث بدانتظامی کے سنگین سوالات اٹھنے لگے جہاں ایک وارمر یا بیڈ پر3 سے4 نومولود بچوں کو رکھنے اور فوٹو تھراپی مشین میں بھی ایک سے زائد بچوں کو رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں وارڈ کی گنجائش سے زیادہ بچوں کی موجودگی، ماں کو فرش پر لیٹنے پر مجبور ہونے اور لواحقین کو ایمبو بیگ کے ذریعے بچوں کو مصنوعی سانس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور مریضوں کی نگرانی کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریبا400 بچوں کے علاج کے لیے صرف4 ڈاکٹرز کے ڈیوٹی پر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ایک ڈاکٹر کے ذمے تقریبا 100 بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اسی طرح 400 بچوں کے لیے صرف15 سے 16 وینٹیلیٹرز دستیاب ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بچوں کو فوری طور پر وینٹیلیٹرز کی ضرورت بتائی جارہی ہے۔ اگر یہ اعدادوشمار درست ہیں تو یہ صورتحال نومولود بچوں کی جان بچانے کے لیے دستیاب وسائل اور مریضوں کی تعداد کے درمیان سنگین فرق کی نشاندہی کرتی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
