Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کے پی گورنر راج دہشت گردی کا خاتمہ امن لئے ہے طلال چوہدری
    • خطے میں لڑائی مطلب جنگ جاری ایرانی نائب وزیر خارضہ
    • حسن نواز ڈیزرٹ وائپر ز میں شامل ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار
    • مٹی دے باوے امر خان نے مداحوں کو رلا دیا شوشل میڈیا پر چرچے
    • بلوچستان کے مختلیف علاقں میں زلزلے کی شدید جھٹکے خوف و ہراس پھیل گیا
    • وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال
    • ڈکیٹی چوری کی متعدد وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیوارات لوٹ لیے گئی
    • مستحکم خیبر پختونخوا ایکشن پلان تیار 27 محکموں کے لیے بڑے اقدامات تجویز
    • ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ
    • حوثیوں کے 3 ڈرون 2 کروز اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیے سعودی اتحاد
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • 6سالہ بچے سے بد سلوکی واقعہ بچوں کے تحفظ انسانی حقوق پر سوالات اٹھنے لگی
    • آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان
    • وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز
    • ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں
    • اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے آزادکشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی: اسحاق ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سکول سانحہ کے ہر ذمدار کو سزا ملے گی گورنر کے پی ک پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز ایجنسیاں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سکول سانحہ میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف
    سخت کارروائی کا اعلان کردیا، انہوں نے کے پی پولیس کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ، علاوہ ازیں بنوں پولیس کو جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کردی گئیں، بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں جبکہ پی ٹی آئی دور کے تمام قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، دوسری طرف یہ بچوں کے قاتل ہیں، گرفتارسکول مالک سمیت ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔دیر کالونی میں گورنر کے پی کے لواحقین سے ہمدردی کے اظہار کیلئے پہنچے اورسکول سانحے کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سکول کے معاہدے اور لیزسے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، سرکاری اور نجی سکولوں کو این او سی دینے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، 15 دن میں ذمہ داری پوری کرکے سزا و جزا کا عمل تیز کیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی سکولوں کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکول کی این او سی کہیں نہ کہیں موجود ہے، سکولوں سے متعلق 2017 میں قانون بنایا گیا تھا، جو بھی صوبہ یا یہاں کے بچوں کے ساتھ کھیلے گا، سخت ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے 15 دن رکھے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی انسپکشن رپوٹ پانچ دن میں تیار ہوگی، سرکاری اسکولوں کی رپورٹ 7 سے 10 دن میں تیار ہوگی، وزارت قانون کو کہا ہے کہ اس حوالے سے 15روز میں قانون سازی کی جائے۔گورنر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر بھی کارروائی ہوگی، جس افسر کے خلاف ثبوت ملے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، رپورٹ کی تمام چیزیں شیئر کریں گے اور کسی دوست یا رشتہ دار کو نہیں بچاؤں گا۔دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔گور نر کے پی کے اعلان کے مطابق شہدا پیکیج، کانسٹیبل سے انسپکٹر تک معاوضہ 1 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہدا کا معاوضہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔گریڈ 18 اور 19 کے شہدا کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 20 اور زائد کے شہدا کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکیج ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا اور مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک شہدا کے ورثا کو 5 مرلہ پلاٹ کے بجائے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہدا کے ورثا کیلئے رہائشی معاونت کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے منظور کرلئے گئے ہیں۔ گورنر کے پی نے مزید بتایا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹ کے بجائے 7 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی شریکِ حیات یا بچوں کی وفات کی صورت میں بھی 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں بنوں پولیس لائن پہنچ گئیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ بی آر ٹی پشاور کیلئے خریدی گئی مزید 27نئی بسیں گزشتہ صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں، جس کے بعد منصوبے کے لئے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی۔دوسری جانب ٹرانس پشاور نے سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیوز اور دعوئوں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ادھر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    گورنر کے پی کے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کے پی گورنر راج دہشت گردی کا خاتمہ امن لئے ہے طلال چوہدری

      خطے میں لڑائی مطلب جنگ جاری ایرانی نائب وزیر خارضہ

      حسن نواز ڈیزرٹ وائپر ز میں شامل ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.