راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ روات پولیس نےگزشتہ سال اپریل میں گلفراز نامی ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں 1 کل گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،
