تہران (آئی این پی )ایران کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کردی ۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ اس نے یمن میں ہونے والی کارروائیوں میں کوئی کردار ادا کیا ۔بقائی نے مزید کہا کہ اگر تنازع میں شامل فریق ایران سے ثالثی کی درخواست کریں تو تہران یمن کے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے یمنی گروہ حوثیوں کو مملکت کے خلاف حالیہ حملوں میں شدت لانے کی ترغیب دی ہے۔
