ملتان ( جنرل رپورٹر)ایف بی آر نے انکم ٹیکس تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار میں اہم ترمیم کردی۔ رول 231 سی میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت تنازعات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل، نامزدگیوں اور اراکین کے مالی معاوضوں کا واضح لائحہ عمل بھی طے کر دیا گیا۔ ایف بی آر کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس تنازع کے حل کے لیے بورڈ کو تحریری درخواست دینے کا پابند ہو گا۔ درخواست گزار کے نمائندے کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، پتہ اور ای میل درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس عمل کے دوران ٹیکس دہندہ کا نمائندہ تنازع کے حل کے لیے تین ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کمیٹی کے اراکین اور چیئرمین کے معاوضوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ پانچ کروڑ روپے تک کے ٹیکس تنازع پر کمیٹی کے چیئرمین کو تین لاکھ روپے جبکہ رکن کو ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح پانچ کروڑ روپے سے زائد کے تنازع پر چیئرمین کا معاوضہ پانچ لاکھ روپے اور ہر رکن کا معاوضہ ڈھائی لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی ارکان کو گریڈ 21 اور 22 کے سرکاری افسران کے برابر سفری اخراجات اور یومیہ الاؤنس بھی ملیں گے۔ ضوابط کے مطابق کمیٹی ناکام ہونے یا تحلیل ہونے کی صورت میں اراکین کو کوئی معاوضہ نہیں ملے گا، اور پیشگی دی گئی رقم 15 دن کے اندر واپس کرنا لازم ہو گی۔ مفادات کا ٹکراؤ سامنے آنے پر کمیٹی کا رکن 7 دن کے اندر بورڈ کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔ ایسی صورت میں اسے وصول کردہ معاوضہ بھی واپس کرنا ہوگا۔
ایف بی آر
بریکنگ نیوز
- ڈکیٹی چوری کی متعدد وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیوارات لوٹ لیے گئی
- مستحکم خیبر پختونخوا ایکشن پلان تیار 27 محکموں کے لیے بڑے اقدامات تجویز
- ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ
- حوثیوں کے 3 ڈرون 2 کروز اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیے سعودی اتحاد
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- 6سالہ بچے سے بد سلوکی واقعہ بچوں کے تحفظ انسانی حقوق پر سوالات اٹھنے لگی
- آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان
- وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز
- ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
- دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
- مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں
- اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے آزادکشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
- آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی: اسحاق ڈار
- وزیراعظم،محمود اچکزئی ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی:رانا ثنا اللہ
- وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے ساتھ 5 سالہ معاہدے کی توسیعی یادداشت کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
- 18اکتوبر 2007ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا المناک دن: راجہ پرویزاشرف
- پاکستان مین سونے کی فی تولہ قیمت 334000 روپے مقرر
- خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکساتنی معشیت کیلئے تشویش کا باعث محمد اورنگزیبب
- پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کی ممنوعہ اشیاء تلف کرنیکی مشترکہ کارروائی
