لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس اور ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ حرامانی ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات اور پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں حرا مانی نے ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا بدلا ہوا انداز سوشل میڈیا پر بحث کاموضوع بن گیا،تقریب میں اداکارہ سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے لمبے لباس میں نظر آئیں، جبکہ انہوں نے مختصر بوب ہیئر اسٹائل بھی اپنایاہواتھا۔تصاویر سامنے آتے ہی بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اداکارہ نے ایسا لباس کیوں منتخب کیا جبکہ دوسرے نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر ناپسندیدگی ظاہر کی،کچھ صارفین نے حرا مانی کے انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیاہے۔
ہرا مانی کا بونڈ انداز سوشل میڈیا پر طوفان برپا

