پشاور(این این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا کے بغیر بھی حکومت چلے گی، ہم ادارے مضبوط کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، لیکن ان کی پرسوں کی تقریر سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا خود امن و امان کے مسائل کی وجہ سے گھر نہ جا سکنے کا ذکر کرتے تھے، اب وہ گورنر راج کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج حرام ہے تو ایل ایف او کیسے حلال ہے؟۔ ڈی آئی خان میں کون سے معدنیات ہیں حالانکہ معدنیات نکالنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا جن کے ساتھ تھے ان کا چیپٹر کلوز ہو چکا ہے۔ مولانا کے بغیر بھی حکومت بن گئی ہے اور چلے گی بھی۔
