Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پورے کراچی میں تعلیم کارڈ جاری کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • آذربائیجان: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار
    • بلاول بھٹو کا عبدالغنی چانگ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
    • والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچے کا ب فارم کیسے بنے گا؟ نادرا کی وضاحت
    • لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
    • سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شوکت علی عباسی کو لوکل باڈیز پریشن انیڈ مانیٹرنگ کمیٹی وسطی پنجاب کا اہم رکن نامزدکر دیا
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کیا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • یوکرین کیلئے سٹار شیلڈ سروسز محدود کرنیکا حکم ایلون مسک نے دیا:امریکی میڈیا
    • اسلام آباد:وزیر مملکت عقیل ملک سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز کے پالیسی آفیسر برائے پاکستان کوراڈڈودا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 2045 ء تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہونگے، جیف بیزوس
    • پنجاب میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    • الغازی ٹریکٹرز کی آمدنی میں79 فیصد،فروخت میں 60 فیصدا ضافہ
    • پنجاب میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    • اسلام آبادکو پلاسٹک فری بنانے کا منصوبہ ایک دو روز میں سامنے لائینگے مصدق ملک
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریوٹ ملاقات کر رہی ہیں۔
    • احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اقتصادی اصلاحات میں تعاون پرگفتگو
    • حوثیوں نے مدینہ منورہ مشرقی علاقوں کی جانب 4 ڈرون داغ دئیے
    • اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی رات گئے ایران کی جانب پروازیں امریکہ کے ساتھ پاکستان قطر کی ثالثی میں مزاکرات جاری عراقچی
    • شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں نئے صوبوں کی ضرورت سرفراز بگٹی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا شاہد خاقان

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں انتظامی تنظیمِ نو اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قومی مباحثے میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں، پالیسی ماہرین اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔مباحثے میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، تاہم نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے وسیع تر اتفاقِ رائے ضروری ہے، انتظامی یونٹس بڑھانے سے عوامی مسائل فوری حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں ڈویژنوں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 12 کردی گئی ہے۔قومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں نئے صوبوں سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، میرا مشورہ ہے ڈویژن کی سطح پر نئے یونٹس بنا دیں، انگریز کے بنائے گئے ڈویژن جغرافیائی لحاظ سے ایک بہترین نظام ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری ملک میں تقریبا 32 کے قریب ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنیں گے، آپ کو پولیس کا نظام بھی لوکل کرنا پڑے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پولیس کا رویہ عوام سے بہتر ہے، جتنی شدت سے صوبوں کا مطالبہ ہے، اتنی ہی مخالفت بھی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موثر انتظامی نظام کے لیے پولیس کو بھی مقامی سطح پر منظم کرنا ہوگا، انہوں نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پولیس کے عوام کے ساتھ رویے کا حوالہ بھی دیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں اور آئین میں اس حوالے سے طریقہ کار موجود ہے، پاکستان کا اصل مسئلہ محض اختیارات کی منتقلی نہیں بلکہ انتظامی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک کی تقریبا 25 کروڑ آبادی کے لیے 859 نمائندے ہیں، جبکہ ان کی تعداد ایک لاکھ تک ہونی چاہیے، انہوں نے بااختیار مقامی حکومتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو خدمات کی فراہمی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ کار موجود ہے، نئے صوبے بنانا تقسیم نہیں، سروس ڈلیوری کا مسئلہ ورٹیکل گیپ ہے، ملک کی دو اسمبلیاں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا عمل انتہائی اہم ہے، تاہم اس سے پہلے آبادی پر قابو پانے اور نئے انتظامی ڈھانچے کے لیے ضروری بنیادیں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔مباحثے میں شرکا نے اس امر پر اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا کہ انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فیصلے سوچ سمجھ کر کیے جائیں، تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، مقامی حکومتوں کے استحکام اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کو یقینی بنایا جاسکے۔
    سرفرازبگٹی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پورے کراچی میں تعلیم کارڈ جاری کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

      آذربائیجان: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

      آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.