ریاض، صنعا ( نیوز ایجنسیاں) سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ اور
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں 4 ڈرونز داغے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، ادھر حوثیوں نے مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے کی تردید کردی۔ سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے ۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ادھر یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی سرزمین پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کرنے کی تردید کردی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے نہ مدینہ منورہ کی طرف کوئی ڈرون روانہ کیا اور نہ ہی سعودی عرب کے خلاف کوئی فوجی آپریشن کیا ہے۔تاحال دونوں جانب کے بیانات میں اختلاف برقرار ہے۔ ڈرونز کی اصل شناخت اور ان کے بھیجے جانے کے ذمہ داروں سے متعلق آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطی میں علاقائی کشیدگی اور یمن سے متعلق سکیورٹی خدشات برقرار ہیں۔
مدینہ منورہ
