لاہور (کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن الیکشن کمیشن کی جانب سے سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن (SNEOA) کے بذریعہ الیکٹرانک ووٹنگ (ای بیلٹنگ) انتخابات 2026-2028 کے نتائج کا اعلان سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن (SNEOA) کے سال 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے انتخابات 16 اکتوبر2026 کو الیکٹرانک ووٹنگ (ای بیلٹنگ) کے ذریعے منعقد ہوئے جن میں ادارے بھر سے ایگزیکٹوز نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ انتخابات میں جناب فرخ مجید بالا ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے’ دیگر کامیاب امیدواروں میں جناب وقاص اللہ خان (نائب صدر)، جناب کاشف منہاس (جنرل سیکرٹری)، جناب وہیب افتخار (جوائنٹ سیکرٹری)، جناب ضیا الرحمان (سوشل سیکرٹری)، محترمہ مدیحہ اسد (فنانس سیکرٹری) اور مسز نازیہ رشید (انفارمیشن سیکرٹری) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے آٹھ اراکین بھی منتخب ہوئے۔ سوئی ناردرن کے الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو موثر اور منظم انداز میں پایا تکمیل تک پہنچایا۔ نومنتخب عہدیداران نے ایسوسی ایشن کو مزید مستحکم بنانے، ایگزیکٹوز کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ، تمام اراکین کی شمولیت کو فروغ دینے اور باہمی مشاورت، تعمیری مکالمے اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے اراکین کے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- میں مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا خاتمہ جدید سوشل پروٹیکشن والٹ متعارفBISP
- اٹلی: طلبہ کے احتجاجی جلوس کے موقع پر پاکستانی شہری کو خاتون پولیس افسر ہراساں کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
- طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغوا’ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور
- اٹلی: طلباء کے احتجاجی جلوس میں شریک پاکستانی کی جیل یاترا
- بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ
- خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
- علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
- لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
- طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
- قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی کتب خانہ بحال ‘علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل
- لاہور:محنت کش گھریلو استعمال کی پرانی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجائے بیٹھے ہیں۔
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
- پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
- پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
- آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
