اکوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت پاسکو سے اب تک ایک لاکھ بوری گندم بھی نہیں خرید سکی، پچھلے کئی ماہ سے محکمہ خوراک بلوچستان اور پاسکو کے درمیان صرف بات چیت ہی چل رہی ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیا ہے، خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں 50کلو آٹے کی بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ اس حوالے سے سیکرٹری خوراک بلوچستان نے کہا کہ پاسکو سے گندم خریدنے کیلئے بات چیت کررہے ہیں، آٹے کی قیمت کا تعین اور ریٹ پر عمل درآمد کرانا محکمہ انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر ز کاکام ہے۔
بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ

