لاہور(کرائم رپورٹر) علامہ اقبال ٹان کے نیلم بلاک میں 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور کے مطابق متوفیہ کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے، تاہم اس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی جانب سے ضروری کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
