اسلام آباد(حبہ عباسی)پاکستان کی تاریخ میں غریب اور پسماندہ خواتین کی معاشی بحالی اور سماجی تحفظ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اور انقلابی معرکہ سر کر لیا گیا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرتے ہوئے ایک جدید اور محفوظ "سوشل پروٹیکشن والٹ” متعارف کرا دیا ہے۔ حکومتِ پاکستان کا یہ انکشافی اقدام نہ صرف ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جا رہا ہے، بلکہ اس نے امدادی رقوم کی تقسیم پر قابض دہائیوں پرانے کرپٹ ایجنٹ مافیا کی کمر بھی توڑ کر رکھ دی ہے۔اس سفر کا آغاز سال 2008 میں ہوا تھا، جب انتہائی کٹھن معاشی حالات میں غریب خاندانوں کو سہارا دینے کے لیے اس پروگرام کی بنیاد رکھی گئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ جہاں وظیفے کی رقم بڑھ کر 13,500 روپے تک پہنچی، وہیں اب اس کے ادائیگی کے پورے ڈھانچے کو بھی جدید ترین ڈیجیٹل دور میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ماضی کا نظام "لمیٹڈ مینڈیٹ اکانٹ” پر چلتا تھا، جس میں خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ انہیں ایک مخصوص اور محدود وقت کے اندر رقم نکلوانا پڑتی تھی، ورنہ پیسہ سرکاری خزانے میں واپس چلا جاتا تھا۔ اس سے بھی بڑھ کر، مخصوص بینکوں کے باہر خواتین کو گھنٹوں طویل قطاروں میں ذلیل ہونا پڑتا تھا، جہاں ایجنٹ اور دکاندار ملی بھگت کر کے ان پڑھ خواتین کے انگوٹھے لگواتے اور ان کی قسطوں سے بھاری کٹوتی کر کے ان کا حق مار لیتے تھے۔مگر اب، بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور اعلی حکام کے مطابق، نیا سوشل پروٹیکشن والٹ مستحق خواتین کو ان کی رقم پر سو فیصد براہِ راست اور محفوظ کنٹرول دیتا ہے۔ اس نئے اور شفاف نظام کے تحت ہر رجسٹرڈ خاتون کو اس کے شناختی کارڈ پر بالکل مفت موبائل سم جاری کی جا رہی ہے، جس سے اس کا ڈیجیٹل بینک والٹ منسلک ہوتا ہے۔ ایک بڑی کامیابی یہ ہے کہ اب تک ملک بھر میں 90 فیصد سے زائد مستحق خواتین کے یہ والٹس کھولے جا چکے ہیں۔ نئے نظام نے وقت کی ہر پابندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے؛ اب رقم اکانٹ میں آنے کے بعد جب تک خاتون خود نہ چاہے، وہ محفوظ رہے گی اور وہ اپنی ضرورت کے مطابق جب مرضی ہو رقم نکلوا سکے گی سب سے بڑا انکشاف اس نظام میں موجود "انٹرآپریبلٹی” یعنی باہمی رابطہ کاری کی سہولت ہے، جس نے خواتین کو کسی ایک مخصوص بینک یا دکاندار کی قید سے آزاد کر دیا ہے۔ اب مستحق خواتین کسی بھی پارٹنر بینک کے بائیومیٹرک اے ٹی ایم، مجاز ایجنٹس یا موبائل والٹ ریٹیلرز سے پورے پاکستان میں کہیں بھی اپنی رقم بغیر کسی کٹوتی کے حاصل کر سکتی ہیں۔ بی آئی ایس پی حکام نے یہ انقلابی اعلان بھی کیا ہے کہ اس والٹ کو چلانے کے لیے کسی مہنگے اسمارٹ فون کی قطعی ضرورت نہیں ہے، بلکہ خواتین اپنے پاس موجود کسی بھی عام فیچر فون (بٹنوں والے فون) میں یہ سم ڈال کر پورا اکانٹ آسانی سے چلا سکتی ہیں۔ مزید برآں، جیسے ہی حکومت کی طرف سے رقم اکانٹ میں منتقل ہوگی، خاتون کو فورا موبائل پر ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا، جس سے اسے گھر بیٹھے اپنی اصل رقم کا پتا چل جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے خواتین کو مالی معاملات میں حقیقی آزادیاورخودمختاری ملے گی۔ تاہم، بی آئی ایس پی انتظامیہ نے ملک بھر میں جاری تربیتی سیشنز کے دوران خواتین کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ یہ سم محض ایک فون سم نہیں بلکہ ان کا اپنا ڈیجیٹل بینک اکانٹ ہے، اس لیے وہ اس کا پاس ورڈ یا سم کسی بھی دوسرے شخص یا دکاندار کے حوالے نہ کریں۔ جو خواتین اب تک یہ والٹ حاصل نہیں کر سکیں، وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ فوری طور پر قریبی BISP تحصیل دفتر یا نامزد کیمپ سائٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اپنی مفت سم اور والٹ اکانٹ فعال کروائیں۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 3 افراد گرفتار، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
- وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن قونصل جنرل کی ملاقات، منچھر جھیل کی صفائی میں تعاون پر اتفاق
- سول جج پر وکلا کے مبینہ حملے اور تشدد کے واقعہ کے بعد بار اور عدالتی عملہ آمنے سامنے
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- کمشنر راولپنڈی کی غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
- ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کیخلاف سینیٹرز پھٹ پڑے، مسافروں کو تنگ کرنیکا الزام
- فرانس میں پرتشدد احتجاج پر قابو پانے کیلئے کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400افراد گرفتار
- بحریہ یونیورسٹی میں YES ایکسپو کا افتتاح، 290 سے زائد اسٹارٹ اپ آئیڈیاز پیش
- اسٹارچارج اور میکڈونلڈ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ فروغ کیلئے اشتراک
- اسلام آباد:اسٹار چارج اور میکڈ ونلڈز پاکستان کے درمیان الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کیلئے اشتراک ۔
- نئی دلی،مسجد کو خالی کرنے کے نوٹس پر تنازعجمعیت علماء دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کریگینئی
- بحریہ یونیورسٹی میں YESایکسپو2026کی افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول ودیگر معزز مہمانوں کا گروپ فوٹو ۔
