اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )اسٹارچارج، جو الیکٹرک وہیکل (EV)چارجنگ اور اسمارٹ انرجی سلوشنز فراہم کرنے والی دنیا کی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے، اور میکڈونلڈز پاکستان، جو عالمی سطح پر معروف ریسٹورنٹ برانڈ کا حصہ ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولیات تک آسان رسائی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر
کام کر رہے ہیں۔اس تعاون کے معاہدے کے تحت میکڈونلڈز کے موزوں مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے اسٹارچارج کی چارجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت اور میکڈونلڈز کے صارفین کے لیے آسان رسائی پر مبنی مقامات کو یکجا کیا جائے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو کھانے کے دوران اپنی گاڑیاں چارج کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی میں الیکٹرک موبلٹی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔دونوں اداروں کے نمائندگان اور ٹیمیں اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گی، جبکہ ہر مقام کا تکنیکی موزونیت اور تجارتی افادیت کی بنیاد پر الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔یہ اقدام ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور الیکٹرک موبلٹی کی حوصلہ افزائی، چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع اور صاف و پائیدار مستقبل کے قیام کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔
اسٹارچارج اور میکڈونلڈ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ فروغ کیلئے اشتراک

