راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 03 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
