لاہور (خبر نگار) پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ غریب خواتین کو دی جانے والی گائیں اور بھینسیں ان کے لیے مستحکم معاشی اثاثہ بنیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راجن پور کی تحصیل جامپور میں مستحق خواتین میں جانوروں کی تقسیم کے آغاز کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر کا استحکام پنجاب کی معاشی خودکفالت کا ضامن ہے جسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک مضبوط اور جامع روڈ میپ نافذکر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران 9255 جانور مستحقین میں تقسیم کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے تحت 8.1 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے جن کی شاندار 95 فیصد ریکوری پروگرام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ سے زائد جانوروں کو فربہ کرکے برآمدی معیار کے مطابق تیار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی ترقی اور دیہی و بیوہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع راجن پور کی تحصیل جامپور میں مستحق اور بیوہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مجموعی طور پر 96 جانور تقسیم کیے گئے، جن میں 69 گائیں اور 27 بھینسیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع راجن پور میں اس منصوبے کے تحت کل 265 جانور تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن نے قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین میں جانور تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر غلام نظام الدین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا جنوبی پنجاب کی بہتری اور خواتین کو خودمختار بنانے کا اقدام انتہائی تحسین لائق ہے۔ اس نیک کام کا آغاز ضلع راجن پور سے کیا گیا ہے، جہاں تقسیم کیے جانے والے یہ جانور غریب خواتین کے لیے ایک مستحکم معاشی اثاثہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مویشیوں کی بہتر پرورش کے لیے لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے فی جانور 27 ہزار روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ یہ منصوبہ صوبے کی معاشی خودمختاری کا ضامن ہے۔ ڈاکٹر سید ندیم بدر نے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کسانوں کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے رواں سال 60 اور اگلے سال یی300 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز فراہم کی جائیں گی، جبکہ جانوروں کی صحت کے لیے ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور آپریشن تھیٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ آئندہ سال گوشت کی پروسیسنگ اور 500 سے 5,000 تک جانوروں کی گنجائش کے جدید اینیمل شیڈز کے لیے اربوں روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت منہ کھر (FMD) بیماری سے پاک کمپارٹمنٹس بنا رہی ہے اور مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے PIVOT ادارے سے تعاون جاری ہے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ، ایم پی اے سردار شیر افگن خان گورچانی، سیکرٹری لائیوسٹاک سائوتھ پنجاب اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر سید ندیم بدر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور محمد نعیم سمیت اہم حکومتی شخصیات، اراکینِ اسمبلی اور مویشی پال خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- میں مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا خاتمہ جدید سوشل پروٹیکشن والٹ متعارفBISP
- اٹلی: طلبہ کے احتجاجی جلوس کے موقع پر پاکستانی شہری کو خاتون پولیس افسر ہراساں کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
- طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغوا’ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور
- اٹلی: طلباء کے احتجاجی جلوس میں شریک پاکستانی کی جیل یاترا
- بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ
- خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
- علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
- لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
- طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
- قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی کتب خانہ بحال ‘علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل
- لاہور:محنت کش گھریلو استعمال کی پرانی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجائے بیٹھے ہیں۔
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
- پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
- پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
- آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
