Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
    • واہگہ زون افسران کی نا اہلی اور سعپرستی کی وجہ سے سب سے زایدہ غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف
    • نشاندہی کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائیگی:ترجمان
    • واہگہ زون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی تصویری جھلکیاں
    • لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ملاقات کررہے ہیں۔
    • مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات
    • اسلام آباد:شہری امریکی سفارتخانے کی جانب سے پہلی شاہکار فنکار ایلومنائی آرٹسٹ نمائش میں فن پارے دیکھ رہے ہیں۔
    • عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت
    • چین سے مزید179الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئیں
    • شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے نئے قواعد تیار
    • پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • کاربن ٹیکس کی رقم کس صوبے کو کتنی مل رہی ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں: شیری رحمن
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر عرفان دبوروف ملاقات کررہے ہیں۔
    • عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف کی ملاقات
    • چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • لاہور ہائیکورٹ’ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا طریق کار غلط قرار دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈاکوں چوروں کا گٹھ جوڑ شہری لاکھوں روپے نقدی گاڑیوں سے محروم
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند صرف 10 کلو والا فروخت ہو گا

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ10 اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلے کے فروخت پر پاپندی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میںصرف 10کلو آٹا بیگ کی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹا اور گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے بین الصوبائی بارڈرکی کڑی نگرانی کا حکم دیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلع میں گندم کی بوائی کاہدف پور اکرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ”ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پامرا کے تحت آف سیزن سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی کیلئے ڈی ہائیڈریشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کاہنہ میں سبزیوں اور پھلوں کیلئے پنجاب کا پہلا منڈی مارٹ پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منڈی مارٹ کی جلد تکمیل کاہدف مقرر کر دیا اور صوبہ بھر میں منڈی مارٹ قائم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران رمضان المبارک کی ضروریات کے مطابق کیلا، سیب اور کھجور کی کنٹرول نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر متعلقہ علاقے میں کولڈ سٹوریج میں کیلا، سیب اور کھجور کی ضرورت کے مطابق سٹوریج یقینی بنائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلے دودھ کی حفظان صحت کے مطابق فروخت کی ریگولیشن کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خوردونوش کے نرخ کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 اشیا کے نرخ میں 252 فیصد تک کمی کا ریکارڈ رجحان جاری ہے۔ بیشتر اشیائے خوردونوش کے نرخ مستحکم اور دالوں کے نرخ بھی برقرارہیں۔ اشیاء کے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کیلئے قیمت ایپ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوور سپیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیااور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک پولیس کو روڈ اوور سپیڈنگ پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوادر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردوںکو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرک میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت جام شہادت نوش کرنے والے سمیت 4 پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید ڈی ایس پی عمران الدین ، ایس ایچ او افضل اعوان، اہلکار امجد علی اور کاظم کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم

      پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

      واہگہ زون افسران کی نا اہلی اور سعپرستی کی وجہ سے سب سے زایدہ غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.