واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر باراک اوباما مڈ ٹرم انتخابات سے دو ہفتے سے بھی کم وقت قبل ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف اور گورنر کے عہدے کی ڈیموکریٹک امیدوار کیشا لانس باٹمز کے ساتھ ایک انتخابی جلسے میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر اعلان کیا گیا کہ اگلے ہفتے اٹلانٹا شہر میں ایک انتخابی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں اوباما، اوسوف اور باٹمز ایک ساتھ شریک ہوں گے۔اوباما کے شیڈول کے مطابق وہ ویک اینڈ کے دوران دیگر ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کے لیے انتخابی تقریبات میں حصہ لیں گے، جن میں سینیٹ کے امیدوار عبدالرحمن السید کی حمایت کے لیے ریاست مشی گن میں ایک جلسہ اور ریاست اوہائیو میں سینیٹ کے امیدوار شیروڈ بران اور گورنر کی امیدوار ایمی ایکٹن کے ساتھ ایک تقریب شامل ہے۔
