Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے: ڈاکٹر مختار احمد بھر
    • اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
    • واہگہ زون افسران کی نا اہلی اور سعپرستی کی وجہ سے سب سے زایدہ غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف
    • نشاندہی کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائیگی:ترجمان
    • واہگہ زون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی تصویری جھلکیاں
    • لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ملاقات کررہے ہیں۔
    • مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات
    • اسلام آباد:شہری امریکی سفارتخانے کی جانب سے پہلی شاہکار فنکار ایلومنائی آرٹسٹ نمائش میں فن پارے دیکھ رہے ہیں۔
    • عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت
    • چین سے مزید179الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئیں
    • شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے نئے قواعد تیار
    • پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • کاربن ٹیکس کی رقم کس صوبے کو کتنی مل رہی ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں: شیری رحمن
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر عرفان دبوروف ملاقات کررہے ہیں۔
    • عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف کی ملاقات
    • چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • لاہور ہائیکورٹ’ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا طریق کار غلط قرار دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈاکوں چوروں کا گٹھ جوڑ شہری لاکھوں روپے نقدی گاڑیوں سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا مزید کاروائی بھی کر سکتے ہیں ٹرمپ

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دے
    دی، جبکہ ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سنگین نتائج کیلئے تیار رہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کیلئے ایٹم بم نارہا ہے ۔ جبکہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 7 آئل ٹینکروں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے میں ابتدا ہی سے آگاہ تھا لیکن میرے نزدیک تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم کسی نہ کسی صورت میں جلد کچھ نہ کچھ ہو گا۔ امریکی صدر کے بیان سے ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کا امکان دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کام ختم کرنے کو تیار ہیں۔ نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔دوسری جانب ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سنگین نتائج کیلئے تیار رہے۔سوشل میڈیا پر ایک میم کے ساتھ پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں فائدہ سوچ رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔ جنگ آپ کیلئے تلخ نتائج لے کر آئے گی۔ اسٹاک مارکیٹ گرے گی، لڑاکا طیارے کریش ہونگے۔ قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے فوجی مریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاع پر 11 ارب ڈالر خرچ کیے۔ یہ دو طرفہ تعلقات نہیں بلکہ ایک طفیلی ریاست کے ساتھ تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی امریکی عوام کے پیسوں کو اپنے دفاع پر خرچ کروارہا ہے۔دریں اثناء ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سات آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے بعض کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی، جبکہ دیگر جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ناکارہ ہوگئے۔دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تہران امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کہا کہ نشانہ بننے والے سات جہازوں میں سے چار تیل کی منتقلی میں مصروف تھے اور انہیں رات کے وقت حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایران کے مطابق باقی تین جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث ناکارہ ہوئے۔تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور رپورٹ میں ممکنہ جانی نقصان یا متاثرہ جہازوں کے ممالک کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کے دیگر حصوں میں جہازوں کی آمدورفت میں مدد جاری رکھتا ہے تو ایران مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم

      عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت

      وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیا ضبط کر لیں، الہان عمر

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.