Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے: ڈاکٹر مختار احمد بھر
    • اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
    • واہگہ زون افسران کی نا اہلی اور سعپرستی کی وجہ سے سب سے زایدہ غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف
    • نشاندہی کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائیگی:ترجمان
    • واہگہ زون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی تصویری جھلکیاں
    • لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ملاقات کررہے ہیں۔
    • مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات
    • اسلام آباد:شہری امریکی سفارتخانے کی جانب سے پہلی شاہکار فنکار ایلومنائی آرٹسٹ نمائش میں فن پارے دیکھ رہے ہیں۔
    • عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت
    • چین سے مزید179الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئیں
    • شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے نئے قواعد تیار
    • پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • کاربن ٹیکس کی رقم کس صوبے کو کتنی مل رہی ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں: شیری رحمن
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر عرفان دبوروف ملاقات کررہے ہیں۔
    • عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف کی ملاقات
    • چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • لاہور ہائیکورٹ’ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا طریق کار غلط قرار دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈاکوں چوروں کا گٹھ جوڑ شہری لاکھوں روپے نقدی گاڑیوں سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    5Gکی مکمل فراہمی میں مزید 2 سال لگیں گے’ قومی اسمبلی میں جواب

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کوبتایا گیا کہ پاکستان میں فائیوجی سروسز کے فروغ کے لیے کم قیمت موبائل فونز کی دستیابی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان دو اجلاس ہو چکے ہیں،ملک بھر میں 5G سروس کی مکمل فراہمی میں مزید دو سال لگیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف اراکین کے سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات سبین غوری نے ایوان کوبتایا کہ فائیوجی ٹیکنالوجی سے متعلق موبائل فونز کی کم از کم قیمت تقریبا 36 ہزار روپے ہے جو عام آدمی کے لیے برداشت کرنا مشکل ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ان فونز کی قیمت کم کرکے 15 سے 20 ہزار روپے کی سطح پر لائی جائے تاکہ طلبہ سمیت زیادہ سے زیادہ افراد فائیوجی خدمات سے استفادہ کر سکیں۔ضمنی سوال پرانہوں نے ایوان کوبتایا کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں زیرِ سمندر بین الاقوامی کیبلز میں خرابی اور بعض علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دنیا سے منسلک کرنے والی سمندری کیبلز میں مختلف مواقع پر خرابی پیدا ہوئی جس سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹرنفیسہ شاہ ،شرمیلافاروقی اوردیگراراکین کے سوالوں کے جواب میں وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی شذرہ منصب علی خان نے ایوان کوبتایا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد موسمیاتی تبدیلی کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے تاہم وفاقی حکومت پالیسی ضرور بناتی ہے اور اسے صوبوں کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔اس مقصد کے لیے باقاعدگی سے اجلاس اور مشاورتی فورمز بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے رہنمائی لیتے ہوئے ہر صوبہ اپنے مخصوص حالات، جغرافیائی خصوصیات اور دیگر ضروریات کے مطابق اپنی پالیسی تشکیل دیتا ہے اور اس میں ضروری تبدیلیاں کرتا ہے، اس لیے اب ہر صوبے کی اپنی پالیسی موجود ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ اسلام آباد کی حدود کے لیے فضائی آلودگی، پانی کے معیار اور آلودگی کے دیگر ذرائع سے متعلق معیارات مقرر کیے گئے ہیں،اسلام آباد میں آلودگی کے اسباب سے متعلق ایک تحقیق میں ٹریفک کو سب سے بڑا سبب قرار دیا گیاجبکہ دیگر ذرائع کا حصہ نسبتاً کم پایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس، ماربل فیکٹریوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
    قومی اسمبلی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے: ڈاکٹر مختار احمد بھر

      اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم

      پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.