لاہور (ویب ڈیسک) سمندری طوفان چامپی کے تائیوان سے ٹکرانے اور جاپان کے جنوبی علاقوں سے
ٹکرانے کے باعث مشرقی ایشیا بھر میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی ایشیا میں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں کے تائیوان کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی علاقے میں شدید الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ہزاروں مسافر پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان کے پیشِ نظر تائیوان میں اسکول، دفاتر اور اسٹاک ایکسچینج بند کر دیے گئے ہیں جبکہ جاپان اور تائیوان میں 1,000 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تائیوان میں تیز ہواں اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 94 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔طوفان کی آمد کے پیشِ نظر تائیوان کے 22 اضلاع اور شہروں میں سے تقریبا تمام علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر معطل کر دیے گئے ہیں۔تائیوان کے سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق طوفان کا 320 کلومیٹر پر محیط دائرہ اثر جمعے کے روز تائیوان کے زیادہ تر حصے پر محیط رہے گا۔ دارالحکومت تائی پے کے بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے، جبکہ شمالی اور شمال مشرقی پہاڑی علاقوں میں 900 ملی میٹر تک بارش اور بوفورٹ سکیل کے آخری درجے (12 ویں لیول) کی طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تائیوان میں جمعے کے روز طے شدہ تمام 262 اندرونِ ملک پروازیں اور 660 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے، فیری سروسز اور اہم ہائی ویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ جاپان میں بھی طوفان چامپی کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جاپان ایئرویز نے اوکی ناوا کے میئاکو اور اشی گاکی ایئرپورٹس کے علاوہ تائی پے کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ، جس کے باعث 11,000 سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات نے طوفان کے لیے 4 درجاتی نظام میں سے سب سے نچلے درجے کا بلیو الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھنے والے صوبے ژجیانگ کے ساحلی علاقوں کے لیے دوسرا بڑا یعنی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفان کے ہفتے کے اختتام پر شنگھائی سمیت مشرقی ساحلی خطے سے گزرنے کی توقع ہے جہاں 50 تا 80 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان چامپی فی الوقت شمال مغرب کی جانب تائیوان کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں جمعے اور ہفتے کی رات تک اس کا زور رہے گا۔ ہفتے کی دوپہر تک یہ چین کے ساحل سے ہٹ کر جاپان کے جنوبی اور مشرقی حصوں اور جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو کی طرف مڑ جائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق یہ سال حالیہ عرصے کے سب سے زیادہ متحرک طوفانی سیزنز میں سے ایک بن رہا ہے۔ جاپان میں رواں سال کا یہ 30 واں طوفان ہے، جو 2013 کے بعد ایک ریکارڈ ہے۔ طوفان کے باعث اوکیناوا جزائر میں شدید بارش اور ہواں سے تقریبا 8,400 گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں طوفان آسٹن کے گزرنے کے اگلے روز ہی طوفان بوئیلو آن پہنچا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کیلئے نئی وارننگز جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکار برا اور اسٹفورڈ شائر کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، انگلینڈ بھر کیلئے سیلاب کے 14 انتباہ جاری کیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں طوفان آسٹن کی تباہ کاریاں جاری، 15 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔طوفان آسٹن کے باعث جنوبی انگلینڈ اور ویلز میں تیز ہواں اور بارش سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا,برطانیہ کے ساحلی جزیرے جرسی میں ہواں کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔تیز ہواں کے باعث درخت گرنے سے سڑکیں اور ریلوے لائنیں بند ہوگئیں، جس سے سفری مشکلات میں اضافہ ہوگیا،برائٹن میں تاریخی ویسٹ پیئر کا ایک حصہ ٹوٹ کر سمندر میں جا گرا, خراب موسم کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس اور سڑکوں پر آمدورفت بھی متاثر ہے۔طوفان کی پیشگی اطلاع دینے والے ادارے نے ہفتے کے روز ایک اور طوفان "بویلو” کی آمد کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کے لیے تیز ہواں سے متعلق وارننگ بھی جاری کر دی۔
طوفان
بریکنگ نیوز
- لوئر دیر : خسرہ کی وباسے 5 بچے جاں بحق
- طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد میں اے آئی ہیکا تھون سے خطاب کررہے ہیں۔
- فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
- مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- یومِ تاسیس آزاد جموں و کشمیر’ تحریک ِ آزادی’ نظریہ الحاقِ پاکستان کی تجدید
- مشرق وسطی کے تنازعات کا حل مزاکرات پاکستان برطانیہ فرانس سمیت 8 ممالک متفق
- علاقائی امن و استحکام کیلئے دوست ممالک سے تعاون جاری رکھں گے اسحاق ڈار
- آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
- متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سربراہی کیلئے لانا نسیبہ کو نامزد کر دیا
- پاکستان کشمیریوں کا محافظ ہر موقع پر ساتھ کھڑا سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ
- سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا82واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا
- پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلی کے پی کیلئے تیار کرلیا گیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ
- اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
- پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے: ٹرمپ
- پولیو کے خلاف جنگ میں کوئی کوتاہی غفلت یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
- بلوچستان میں نومبر 2024کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا:سرفراز بگٹی
- صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دور جرمنی مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ
