کوئٹہ(آئی این پی) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نومبر 2024 کے بعد پولیو کا
کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل نگرانی اور موثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیو کے نئے کیسز رپورٹ نہ ہونا اہم پیش رفت ہے۔ اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت نگرانی اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کی ممکنہ موجودگی کا بروقت پتا لگانے کے لیے ماحولیاتی نمونوں کی جانچ اور زیادہ خطرے والے علاقوں کی نگرانی ضروری ہے۔
بلوچستان میں نومبر 2024کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا:سرفراز بگٹی

