عمان’ اسلام آباد’ اقوام متحدہ (این این آئی) اردن میں چرچ کے اندر جنازے کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور40زخمی ہو گئے۔ اردنی حکام کے مطابق واقعہ صوبہ کرک کے علاقے میں واقع حمود چرچ میں پیش آیا، مسلح افراد نے جنازے میں شریک افراد پر فائرنگ کی۔اردنی وزیرِ داخلہ مازن الفریایہ کا کہنا تھا کہ حملے میں انتہا پسند ملوث تھے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کا اردن کے اندر یا باہر کسی گروہ سے تعلق ہے۔اردن کے وزیرِ اعظم جعفر حسان نے کہا کہ چرچ پر حملہ دہشت گرد نظریے اور اندھی انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازے کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ان کے پیاروں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نیاردن کے جنوبی گورنریٹ کرک میں چرچ کے اندر نمازِ جنازہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
