Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
    • کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
    • پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
    • عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
    • بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
    • اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
    • پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
    • فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
    • صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
    • کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
    • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
    • دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
    • بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
    • مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
    • پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
    • 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
    • کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
    • جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ای سپورٹس نوجوانوں کیلئے ترقی، پاکستان کی پہچان بنے گا: صوبائی وزیر کھیل

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان میں پہلی مرتبہ عالمی پب جی موبائل (PUBG MOBILE) ای سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 32 ممالک کی ٹیموں کی شرکت پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور ملک کی ابھرتی ہوئی ای سپورٹس انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ اس عالمی ایونٹ سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر پہچان مزید مستحکم ہوگی اور پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہونیوالے منفرد ایونٹ میں صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں ای سپورٹس کی بڑھتی ہوئی اہمیت، نوجوانوں کے لیے اس کے وسیع امکانات اور ڈیجیٹل کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں ای سپورٹس محض تفریح نہیں بلکہ ایک باقاعدہ عالمی صنعت اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے امکانات کا شعبہ بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں ای سپورٹس کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے اور پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں بھی اس شعبے میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی ای سپورٹس ایونٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ملک بین الاقوامی کھیلوں اور ڈیجیٹل مقابلوں کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 32 ممالک کی ٹیموں کی شرکت پاکستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھیلوں کے روابط مضبوط بنانے اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ملک فیصل ایوب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈیجیٹل کھیلوں اور ای سپورٹس کی ترقی پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سپورٹس نوجوانوں میں ذہنی صلاحیتوں، حکمت عملی، فیصلہ سازی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس شعبے سے گیمنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایونٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور اہلیcت رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں جدید سہولیات، تربیت اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا

      بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

      فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.