بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون زچگی کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ 26 اکتوبر سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔
بھارتی میڈیا اور ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کے ایک شاندار گانے کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس گانے کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی اس کا حصہ ہوسکتی ہے۔ تاہم گانے کے نام اور موسیقار سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں ۔ دیپیکا اور رنویر سنگھ نے 19 ستمبر 2026 کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا۔اداکارہ کی واپسی دونوں فنکاروں کے مداحوں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔شاہ رخ اور دیپیکا اس سے قبل اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم کنگ میں سہانا خان، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی

