Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
    • کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
    • پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
    • عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
    • بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
    • اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
    • پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
    • فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
    • صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
    • کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
    • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
    • دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
    • بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
    • مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
    • پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
    • 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
    • کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
    • جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(سپورٹس ڈ یسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر کافی عرصے سے تنقید ہوتی رہی ہے تاہم کھلاڑیوں کی تیاری اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے نئے کھلاڑی دستیاب نہیں تھے جبکہ اب ملک میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے بہتر انداز میں استعمال کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، عاقب جاوید اور دیگر افراد نے اس سلسلے میں بہت محنت کی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ سکول کرکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت لاہور میں 1400 سکولوں کی ٹیمیں موجود ہیں، ان کے مطابق اگلے سال سکول کرکٹ ٹیموں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے لیے نیا کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سے پی سی بی جیتنے والی ٹیم کو 2 کروڑ روپے انعام دے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، انعامی رقم کا مقصد ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور کرکٹ کے مقابلوں میں دلچسپی بڑھانا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگلے سال سے ویمن کرکٹ چیمپئن شپ بھی کرانے کا منصوبہ ہے، اس اقدام کے ذریعے خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔محسن نقوی نے مزید اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں سامنے لانے کے لیے سکول کرکٹ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد اہم ہے، تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے نئے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام

      عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!

      فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.