Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
    • کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
    • پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
    • عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
    • بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
    • اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
    • پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
    • فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
    • صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
    • کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
    • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
    • دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
    • بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
    • مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
    • پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
    • 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
    • کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
    • جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھائی پھیرو’ جمبر (نمائندگان خبریں) ڈی پی او قصور آفتاب پھلرواں کی ہدایت پر اسلحہ کے زور پر منشیات فروشی کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن، کئی گھنٹے فائرنگ کے تبادلہ میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکار کی آہنی ہیلمٹ گولیوں سے چھلنی، سب انسپکٹر طارق اور ٹیم نے مبینہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رانا وحید احمد کو گرفتار کر لیا، لاکھوںروپے کی تین کلو چرس اور خود کار ناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں گگہ سرائے میں تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کے سب انسپکٹر طارق محمود اور ان کی پولیس ٹیم اور مبینہ بااثر منشیات فروش کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے باعث علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ فائرنگ کے دوران پولیس کے ایک جوان اے ایس آئی محمد رشید کی آہنی ہیلمٹ بھی گولیوں سے چھلنی ہو گئی تاہم سب انسپکٹر طارق اور ان کے ساتھیوں نے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مبینہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش راناوحید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو چرس اور ناجائز اسلحے کی بھاری مقدار جس میں 9mm خود کاد پسٹل اور 30 بور پسٹل ،گولہ بارود کی بھاری مقدار چلے ہوئے کارتوسوں کی بڑی مقدار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کاروبار نوجوان نسل اور معاشرے کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان حلقوں کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور قانون کی عملداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک صورتِحال میں کارروائی کرنے والے سب انسپکٹر طارق اور ان کی ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جاسکے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش بڑی دیدہ دلیری سے اسلحہ کی نوک پر منشیات فروشی کرتا تھا اور اگر کبھی پولیس یا کوئی بھی سرکاری ادارہ اسے پکڑنے آتا تو وہ اندھادھند فائرنگ کرکے بھاگ جانے کا میاب ہو جاتا۔ موجودہ صدر پولیس نے اپنی جانوں پر کھیل کر منشیات فروش کو گرفتار کرکے قانون کی رٹ قائم کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا

      فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف

      پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.