Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں کاروبار کے قواعد و ضوابط کی تشکیلِ نو
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • اسلام آباد:قائمقام چیئرمین سینٹ سیدال خان بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر ملک عیسیٰ کاکڑ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
    • جنرل ہسپتال ‘ تمام 10 لفٹس بحال، مریضوں’ لواحقین کا دیرینہ مسئلہ حل
    • 24 ارب کی کرپشن کا انکشاف،حافظ نعیم الرحمان کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر سوالات
    • ای سپورٹس نوجوانوں کیلئے ترقی، پاکستان کی پہچان بنے گا: صوبائی وزیر کھیل
    • صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر عالمی پب جی موبائل ای سپورٹس کے ایونٹ سے خطاب کررہے ہیں۔
    • پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس’4 بھٹے سیل
    • بلدیاتی الیکشن ہمارے لئے عام انتخابات کی تیاری کا ہوم ورک: فریال تالپور
    • خیبر پختونخوا پی ٹی آئی دور حکومت میں 18 ارب سے زائد کا مالی سکینڈل تہلکہ خیز انکشافات
    • چوری ڈکیٹئی کی متعدد وارادتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
    • شہریوں کی چیخیں نکل گئیں لاہور میں سبزی پھل خریدنا غریب کی پہنچ سے باہر
    • این ایچ اے کے مالیاتی استحکام کا حصول اولین ترجیح ہے:احد چیمہ
    • سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے: عقیل ملک
    • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون)کنٹریکٹ ایوارڈ
    • لاہور ہائیکورٹ:قتل کی پیشگی منصوبہ بندی ثابت نہ ہونے پر ملزم کی عمرقید کی سزا ختم
    • ہنگری کے قومی دن پر تقریب، گورنرخیبر پختونخواہ کی شرکت
    • سی سی ڈی کی ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی صاف شفاف تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    • پیپلز پارٹی کی مرکزی رھنما فریال تالپور سے زرداری ہاس میں ملاقات کے موقع پر سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخآری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن،جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور ڈویژنل صدر گوجرنوالہ آصف بشیر بھاگٹ کا گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرانس میں مہنگائی کیخلاف دوبارہ مظاہرے شروع 135 افراد گرفتار ہنگاموں کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں مہنگائی، تعلیمی نظام اور عوامی سہولیات سے متعلق حکومتی پالیسیوں
    کے خلاف ملک گیر احتجاج نے شدت اختیار کرلی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے، جبکہ حکام نے گزشتہ ہفتے ہونے والے پرتشدد واقعات اور لوٹ مار روکنے کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ملک بھر میں تقریبا 70 ہزار پولیس اہلکار اور جنڈارم تعینات کیے ہیں۔ وزیر داخلہ لوراں نونیز نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تشدد، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ حکام کے مطابق ہفتے کی دوپہر تک 135 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔مظاہروں میں طلبہ، مزدوروں اور مختلف ٹریڈ یونینز کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین بہتر تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی تعداد میں اضافے، اجرتوں میں بہتری، پنشن کے معاملات میں اصلاحات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پیرس میں مظاہرے کے مجوزہ راستے میں پولیس کی جانب سے آخری وقت میں تبدیلی پر بھی تنازع پیدا ہوا۔متعدد دکانوں کو ممکنہ توڑ پھوڑ سے بچانے کے لیے بند کردیا گیا جبکہ لوور میوزیم، میوزیم دے اورسے اور اوپیرا ہاس سمیت اہم ثقافتی مقامات بند رہے۔ شہر کی 20 سے زائد میٹرو اسٹیشنوں پر بھی بندش کی اطلاعات ہیں۔لیون میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی جبکہ بعض دیگر شہروں میں احتجاج پر پابندیاں اور اجتماعات سے متعلق سخت شرائط نافذ کی گئیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور ٹریڈ یونینز نے ان اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے احتجاج کے حق پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔دوسری جانب صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور عوامی مسائل پر بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔تاہم طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ واضح اور عملی اقدامات سامنے آنے تک احتجاج جاری رہ سکتا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے ہتھیار ضبط کیے، جب کہ 135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔یلو ویسٹس تحریک، مزدور تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے ملک بھر میں 700 سے زائد مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، مارسیے میں احتجاج پر عائد پابندی واپس لیتے ہوئے مزدور تنظیموں کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی، جب کہ سٹراسبرگ میں بھی مظاہرے شیڈول ہیں۔دوسری جانب نینسی، میتز، بیزانسوں، بیلفور، روآن، لی آوور، ٹولون اور لیموژ سمیت کئی شہروں میں احتجاج پر پابندیاں برقرار ہیں، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے مظاہروں کے دوران گزشتہ ہفتے جیسے پرتشدد واقعات دوبارہ رونما ہوسکتے ہیں، جس کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 ہزار سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے تھے

     

    فرانس مظاہرے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہنگری کے قومی دن پر تقریب، گورنرخیبر پختونخواہ کی شرکت

      اردن میں چرچ کے اندر جنازے کے دوران فائرنگ 7 افراد ہلاک

      پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.