لاہور( این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 221 صنعتی یونٹس اور 354 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزیوں پر 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل جبکہ ایک صنعتی یونٹ اور ایک بھٹہ مسمار کر دیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کی کارروائیوں کے دوران صنعتی یونٹس پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور اینٹوں کے بھٹوں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک بھٹے کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ غیر معیاری پلاسٹک کے استعمال اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 169 مقامات کی انسپیکشن کی گئی، 3 مقامات سیل کیے گئے اور 317 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا۔کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کو روکنے کے لیے 131 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 78 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے، ان ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی مثر فعالیت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کے ذریعے نگرانی جاری ہے جبکہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے، مقامی سطح پر فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے سموگ گنز چلانے اور پانی کے چھڑکا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پیشگی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے اور آلودگی کے مقامی ذرائع کی نشاندہی اور روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کو صاف فضا فراہم کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔انہوں نے کسانوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ انسدادِ سموگ مہم میں عملی تعاون کریں، کیونکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
