لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف یبرپختونخوا نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہیں ہوا تو دوبارہ احتجاج شروع کردیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی مزاحمتی اور مفاہمتی سیاست کے بیچ کھڑی ہے، فیصلہ حکومتی رویے پر ہوگا، حکومت نے سیاسی اسپیس نہ دیا تو پرامن احتجاج دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو 14 دن ہو گئے ہیں، حکومت کا کوئی ویژن سامنے نہیں آیا، حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی کے باعث ملک بند گلی میں کھڑا ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، ملک قرضوں پر چل رہا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی اسپیس ملنا چاہیے، پارٹی مزاحمتی اور مفاہمتی سیاست کے بیچ کھڑی ہے، فیصلہ حکومتی رویے پر ہوگا، حکومت نے سیاسی اسپیس نہیں دیا تو پرامن احتجاج دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، پارٹی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں متحد ہے، پارلیمانی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک موجود یوٹیوبرز سے کہہ دیا ہے اب بس کرو اپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے، پارٹی عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھائے گی، عمران خان کے ساتھ ملاقات سے ہی مذاکرات کی راہ نکل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ سابقہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ختم کرنے کی کوشش ہے، خیبر پختونخوا میں پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈان پر تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، اہلیہ سمیت تمام بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی اپنی کارکردگی صفر ہے، وہ خیبرپختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کے کسی بیانیے کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کے لیے حکومت نے آئینی لوازمات پورے نہیں کیے، توقع ہے پشاور ہائی کورٹ سے اس بارے میں اہم فیصلہ آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پرامن جدوجہد کی، کبھی نہیں کہا جیل توڑ کر عمران خان کو نکالیں گے، ڈیل سے باہر آنا ہوتا تو تین سال پہلے ہی عمران خان باہر آجاتے، عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کے کیسز سنے، مانتا ہوں لیڈرشپ اور ورکرز کے درمیان اعتماد کا فقدان رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ کارکنوں کو فیصلہ سازی میں اعتماد میں لیا جائے، تحریک انصاف کا ورکر پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔
پی ٹی آئی
بریکنگ نیوز
- لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں تیسرا نمبر’ایئر کوالٹی انڈیکس 207 ریکارڈ
- گھنی اور سیاہ مونچھوں والا نو مولود بچہ سوشل میڈیا پر صارفین حیرت میں مبتلا
- قومی سلامتی’ملکی استحکام کیلئیحکومت اور افواج پاکستان کا مثالی اشتراک قابلِ تحسین ہے:عبدالرحمن خان کانجو
- پاکستان اپنی سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکامکے لئے استعمال کرے، سردار مسعود خان
- حساس ادارے کے افسران کا روپ دھار کرلاکھوں روپے بٹورنے والے 2ملزمان گرفتار
- حکومت معاشی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: بلال اظہر کیانی
- پی ٹی آئی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، محمود مولوی
- ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14 دن ہوگئے حکومت نے کوئی وژن نہیں دیا: شوکت یوسفزئی
- افغانستان بے بنیاد الزامات کے بجائے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے: طارق فضل چودھری
- نائیجیریا میں دہشت گردوں کا گاوں پر حملہ 40 افراد ہلاک دکانوں میں لوٹ مار کر کے فرار
- ماہ میں پٹرول 26.11 ڈیزل 26.39 51 ضروری اشیاء 5.81 فیصد مہنگی شہریوں کو شدید مشکلات 4
- جھانوی کپورنا کی مناسب تصاویر اور ویڈیو بنانے پر تنقید
- پنڈدادنخان، گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی
- شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا
- نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی
- گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ
- تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری’ حمایت کرنا چاہتی تھی: پرویز خٹک
- دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید باہمی تجارت کے حوالے سے دستخط کر رہے ہیں۔
- امریکی کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
- سیف سٹیزاتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم
