اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور دفاعی شراکت داریوں کو پائیدار امن، علاقائی تعاون اور معاشی ترقی کے فروغ کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے تاکہ عالمی سطح پر ملک کا مقام مزید مستحکم ہو سکے۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی داخلی صورتحال، خطے کو درپیش چیلنجز، مسلم ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور پاکستان کے بدلتے ہوئے سفارتی و تزویراتی کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی داخلی صورتحال، شمال مشرقی ریاستوں، بالخصوص منی پور میں جاری شورش، شناخت کی بنیاد پر بڑھتی کشیدگی، حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور سماجی تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان اپنی سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکامکے لئے استعمال کرے، سردار مسعود خان

