Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
    • نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
    • پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
    • سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
    • پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
    • ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
    • بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
    • متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
    • راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
    • بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
    • چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
    • ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
    • ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
    • مظفرآباد : جیپ کھائی میں جاگری، 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
    • اسلام آباد:وینڈر گیس سے بھرے غبارے فروخت کر رہا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (سٹی رپورٹر) ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کی بندش کے خلاف عوامی رکشہ یونین نے احتجاج کیا۔ عوامی رکشہ یونین کے احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگی ایل پی جی اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ عوامی رکشہ یونین کے رہنما مجید غوری نے کہا کہ 280 روپے فی کلو والی ایل پی جی 650 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔ ان کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے اور حکومت کو قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ ذیشان اکمل نے کہا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بڑے گوداموں کی جانچ پڑتال کی جائے اور مارکیٹ میں ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گیس کی عدم دستیابی سے گھریلو صارفین، تندوروں اور بیکریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ احتجاج میں شریک رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ مہنگی گیس کے باعث رکشہ چلانا مشکل ہو گیا ہے اور روزانہ کی آمدن سے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق کرایوں میں اضافہ کرنے پر سواریاں ناراض ہوتی ہیں جبکہ کرائے نہ بڑھانے کی صورت میں نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ مہنگی ایل پی جی نے ان کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

      نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز

      سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.