کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی میں ملوث گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔این سی سی آئی اے نے دو روز قبل گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے 42 افراد کو حراست میں لیا جن میں سے 13 افراد کو باقاعدہ گرفتارکیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق تینوں کمپنیوں کے پیچھے ایک ہی شخص ملوث ہے، تین مرحلوں میں یہ کمپنیاں کام کرتی تھیں، سوشل میڈیا پر بچیوں اور لڑکیوں کے اکاؤنٹس بناکر امریکا اور جرمنی سے کلائنٹس ڈھونڈے جاتے تھے۔گرفتار ملزمان خواتین کے نام سے جعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز بنا کر بچوں کی اینیمیٹڈ پورن کلپس اپ لوڈ کرتے تھے۔ جس کے بعد بعض افراد ان سے یہ کلپس خریدتے تھے، جب کہ کچھ افراد اپنی فرمائش پر اینیمیڈ کلپس تیار کرواتے تھے۔
