لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں تمبر2023 کے مقابلے میں ستمبر 2025 کے دوران ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم کی شرح میں 63فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق لاہور ریجن میں جرائم کی شرح میں78 فیصد کمی ہوئی جبکہ شیخوپورہ ریجن میں 57 فیصد، گوجرانوالہ میں 58 فیصد، راولپنڈی میں 52 فیصد، سرگودھا میں56 فیصد اور فیصل آباد ریجن میں68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ساہیوال ریجن میں جرائم کی شرح 66 فیصد، ملتان میں 59 فیصد، بہاولپور میں58 فیصد اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں 43 فیصد کم ہوئی۔ ستمبر 2023 کے مقابلے میں ستمبر 2025 کے دوران ہاس ڈکیتی کے مقدمات میں 81 فیصد، شارع عام پر ڈکیتی کی وارداتوں میں72 فیصد اور رابری کے واقعات میں71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہائوس رابری میں 65 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں67 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 56 فیصد کمی سامنے آئی۔ ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ادارے کے قیام کے بعد جرائم کی شرح میں ہونے والی نمایاں کمی اس کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
- نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
- پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
- سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
- پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
- راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
- بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
- چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
- ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
- ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
- مظفرآباد : جیپ کھائی میں جاگری، 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
- اسلام آباد:وینڈر گیس سے بھرے غبارے فروخت کر رہا ہے۔
