نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مجوزہ سیانگ اپر ملٹی پرپز پروجیکٹ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے23کتوبر کو سیانگ، اپر سیانگ اور ایسٹ سیانگ اضلاع میں 12 گھنٹے کی ہڑتال کی گئی، جس کے دوران بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی، جبکہ کم از کم چار خواتین زخمی ہوئیں۔احتجاج کرنے والی مقامی تنظیمیں تقریبا 11,200 میگاواٹ کے اس منصوبے کے لیے جاری ابتدائی سروے اور فزیبلٹی جائزے روکنے، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور علاقے سے نیم فوجی دستے واپس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ منصوبے سے مقامی آبادی کی زمین، روزگار، ماحول اور روایتی طرزِ زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق ڈائٹ ڈائم کے مقام پر تقریبا 150 سے 200 مظاہرین نے پولیس رکاوٹیں توڑنے اور اہلکاروں پر پتھراؤ کی کوشش کی، جس کے بعد آنسو گیس استعمال کی گئی۔ ایسٹ سیانگ میں بھی جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے اور کم از کم سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب احتجاج کے بعد پاسِگھاٹ میں نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (NHPC) کے دفتر کو آگ لگا دی گئی، ایک پولیس اسٹیشن کے قریب موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور بعض سیاسی رہنماں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے بعض علاقوں میں اجتماعات پر پابندیاں عائد کردیں۔
بھارت احتجاج
بریکنگ نیوز
- ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
- نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
- پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
- سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
- پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
- راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
- بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
- چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
- ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
- ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
- مظفرآباد : جیپ کھائی میں جاگری، 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
- اسلام آباد:وینڈر گیس سے بھرے غبارے فروخت کر رہا ہے۔
