اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی جس میں کان کنی، پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں بشمول سٹریٹجک آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن، ایل پی جی کی فراہمی اور تجارتی روابط میں سہولت کاری اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے ولی عہد شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی عوام کے لیے یکجہتی اور محبت کے خصوصی جذبات پہنچائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وزیر پٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات’ توانائی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

