دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ تھری شروع ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا لیکن اس مختصر عرصے میں ہی ہمیں کچھ بہترین کیچز دیکھنے کو ملے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک وز کے مطابق پی ایس ایل میں کیچ پکڑنے کا تناسب 90 فیصد ہے جو کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سب سے زیادہ ہے۔ویب سائٹ نے پی ایس ایل کے فیلڈنگ کا معیار انڈین پریمیئر لیگ اور بیگ بیش سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔آئیے پی ایس ایل میں لیے گئے اب تک کے بہترین کیچز کو دوبارہ دیکھتے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تھا جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ا?منے سامنے تھے۔ جنید خان کے کیچ کے باعث ان کی ٹیم ملتان سلطانز اننگز کی شروعات میں ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ملتان یہ میچ جیتنے میں بھی کامیاب رہا تھا۔اگر اسے شاہد ا?فریدی کے کریئر کا بہترین کیچ قرار دیا جائے تو غالباً غلط نہ ہوگا۔ 37 سالہ ا?فریدی نے جادوئی کیچ پکڑ کر ثابت کردیا کے عمر صرف ایک ہندسے کے سوا کچھ نہیں۔کبھی کبھی اچھی گیند پر بولروں کو وکٹ نہیں ملتی جبکہ کبھی ایک بری گیند پر وکٹ لینے کا باعث بن جاتی ہے اور فیلڈنگ یہاں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ احمد شہزاد کے اس شاندار کیچ میں بھی ایسا ہی ہوا۔ ان کے کیچ کے باعث فخر زمان کی اننگز تمام ہوگئی پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ میں نئے چہروں کا متعارف کروایا ہے جبکہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں 19 سالہ لیگ اسپنر پشاور زلمی کا حصہ ہیں جنہوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ یہاں ان کے اس بہترین کیچ کی بدولت کراچی کنگز کے خرم منظور ا?و¿ٹ ہوگئے۔ا?ل راو¿نڈر محمد حفیظ کا شمار پاکستان ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم اس کیچ کو دیکھ کر ان کی فٹنس کا اندازہ ہوتا ہے۔ محمد حفیظ نے مشکل کیچ کو ا?سان بناکر کولن انگرام کو پویلین روانہ کیا۔یوں تو لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں تاہم یہاں بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں ایک شاندار کیچ دیکھنے کو ملا۔