لاہور(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے مستفیض الرحمان چار مارچ سے قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہو جائیں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کائل ایبٹ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔لاہور قلندرز کے ذرائع کے مطابق 22 سالہ مستفیض الرحمان اس سال اپنا پہلا پی ایس ایل کھیل رہے تھے جہاں انھوں نے لاہور قلندرز کے تینوں میچوں میں حصہ لیا تھا اور ٹیم کے بہترین بولر تھے۔