لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کو نو سال گزر گئے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی بس کو سٹیڈیم کی جانب آتے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اپنا نشانہ بنایا تھا جس میں سری لنکا کے کھلاڑی مہیلا جے ردھنے، کمارا سنگاکارا، اجنتا مینڈس اور تھیلن سمراویر زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے دوران چھ پولیس اہلکار اور شہری بھی شہید ہوئے تھے۔ یہ 1972ءکے بعد پہلا موقع تھا جب کسی مہمان ٹیم پر حملہ ہوا۔واقعہ کے مطابق مہیلا جے وردھنے کہا کہ بس ڈرائیور کی بہادری کو کبھی نہیں بھول سکتے، جنہوں نے اپنی جان کو داﺅ پر لگا کر ہماری زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔