دبئی (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ اور انگلش باﺅلر جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں اور باﺅلرز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے اظہرعلی بغیر کھیلے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، شان مارش کیریئر بہترین 16ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم 28 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، مچل مارش 13 درجے بہتری کے بعد 43ویں نمبر پر آ گئے، مچل سٹارک ٹاپ فائیو باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں شامل ہو گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اظہر علی ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے، ہاشم آملہ 3 درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے، شان مارش 2 درجے بہتری کے ساتھ کیریئر بہترین 16ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقن اوپنر ایڈن مرکرم کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر 28 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔
، ان کا 19واں نمبر ہے، مچل مارش 13 سیڑھیاں چڑھ کر 56ویں سے 43ویں نمبر پر آ گئے، اے بی ڈی ویلیئرز ایک اور ڈی کوک 3 درجے بہتری پا کر بالترتیب 12ویں اور 22ویں نمبر پر آ گئے، آملہ تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے، باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن سرفہرست ہیں، ہیزلووڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے، مچل سٹارک پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لیکر 5 درجے بہتری کے ساتھ کیریئر بہترین پانچویں نمبر پر آ گئے، مورنے مورکل تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، فلینڈر ایک درجہ گر کر ساتویں نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقن سپنر کیشو مہاراج ایک درجہ بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں، مچل سٹارک ترقی پاتے ہوئے ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے۔