تازہ تر ین

والدین خوش۔۔۔ لوگ مجھے جنریٹر کہنے لگے

تھر (ویب ڈیسک)تھر کے ہاری اور نجی جیل کے قیدی کی بیٹی کرشناکوہلی ملک کے سب سے بڑے ایوان میں پہنچ گئیں۔ کرشنا کوہلی کے سینیٹر بننے پر والدین خوشی سے نہال ہیں تو گاوں کی خواتین سمجھتی ہیں کہ ان کی ہم جولی جنریٹر بن گئی ہیں۔ کسی کا خیال ہے کہ کرشنا کو اسلام آباد میں بہت بڑی نوکری مل گئی ہے۔تھر کے تپتے صحرا سے شہر اقتدار اسلام آباد کی پرفضا وادیوں میں پہنچنے کو ہیں۔بھوک،قید اور حالات کے جبر کا مقابلہ کرتے کرتے کرشنا کماری نے پہلے ہی پارلیمانی انتخاب میں کامیابی سمیٹی۔ملک کے سب سے بڑے ایوان کی رکن بننے پر کرشنا کولہی کے والدین خوشی سے نہال ہیں اور سادہ لوح تھر واسی سمجھتے ہیں کرشنا کولہی کو اسلام آباد میں بڑی نوکری مل گئی ہے۔گاو¿ں کی خواتین اور دوستوں کا دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے ایوان بالا کی نومنتخب رکن کرشنا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ گاو¿ں والوں کے مطابق وہ سینیٹر نہیں بلکہ جنریٹر بن گئی ہیں۔سینیٹ کے لیے ٹکٹ سے لیکر ووٹ تک کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر پیپلزپارٹی نے ہاری کی بیٹی کرشنا کماری کیشو بائی کو ملک کے سب سے بڑے ایوان میں بھیج کر بے نظیر بھٹو کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain