تازہ تر ین

غوطہ میں بمباری، چار بچوں سمیت 19 جاں بحق

غوطہ(ویب ڈیسک) شام کے علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کی بمباری جاری ہے، تازہ حملے میں چار بچوں سمیت انیس شہری جاں بحق ہوگئے۔ سترہ روز میں جاں بحق شامی شہریوں کی تعداد 800 ہوگئی۔ دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں زندگی سسکنے لگی۔حکومتی فورسز نے بھوکے پیاسے محصور شہریوں پر پھر آگ برسا دی۔ تازہ بمباری میں چار بچوں سمیت انیس شہری جاں بحق ہوگئے، مشرقی غوطہ میں وائٹ ہیلمٹ اہلکاروں کو ملبے تلے سے لوگوں کو نکالتے دیکھا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق غوطہ میں چار لاکھ افراد بھوکے پیاسےمحصور ہیں۔زخمیوں تک دواؤں کی رسائی نہیں، اٹھارہ فروری سے اب تک حکومتی فورسز کی بمباری میں اب تک آٹھ سو شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں 80 صرف پیر کے روز مارے گئے۔ شامی فوج نے غوطہ کا ایک تہائی حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain