لاہور(ویب ڈیسک) سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تنگ کرنے والے مجرم کو سزا سنادی۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے خصوصی مجسٹریٹ امتیاز احمد نے سنایا۔عدالت نے مجرم عثمان بن مسعود کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرم عثمان پر الزام ہے کہ اس نے لڑکیوں کے فیس بک پر برہنہ تصاویر لگا کر انہیں بلیک میل کیا تھا۔خیال رہے کہ مجرم عثمان کو 2017 میں ائیر فورس کے آفیسر رائس احمد کی اہلیہ کو بلیک کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔9 جنوری 2018 کو ایف ا?ئی اے صوبہ سندھ کے سائبر کرائم برانچ کے مطابق صوبے میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل اور بدنام کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔20 اگست 2017 کو صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں خاتون سے گینگ ریپ کے دوران بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے اسے متعدد مرتبہ ریپ کے لیے بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا ا?غاز کیا تھا۔26 مارچ 2017 کو ایف آئی اے نے پہلی مرتبہ سائبر کرائم قانون کے تحت ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا، خاتون پر الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک مقیم ایک شخص کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔30 مارچ 2017 کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 طلبہ کو گرفتار کرلیا تھا۔
